محکمہ موسمیات نے پنجاب بھر میں 8 سے 11 جون کے دوران شدید گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اس دوران مختلف اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے بہت زیادہ بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور گجرات سمیت کئی علاقوں میں 8 سے 10 جون کے دوران درجہ حرارت 41 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
اسی طرح لاہور، اوکاڑہ، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور جھنگ سمیت دیگر شہروں میں 8 سے 11 جون کے دوران شدید گرمی کی لہر رہنے کی توقع ہے، جہاں پارہ 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، پاکپتن اور رحیم یار خان میں بھی موسم انتہائی گرم رہے گا۔
اسی طرح راجن پور، بہاولپور، بہاولنگر، لیہ، بھکر اور کوٹ ادو کے علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔
