وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج ایک اہم سرکاری دورے پر ایران روانہ ہوں گے۔ اس دورے کے دوران وہ تہران میں ایرانی اعلیٰ حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے جہاں مختلف اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ان ملاقاتوں میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ خطے کی موجودہ صورتحال اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق امور بھی گفتگو کا حصہ ہوں گے۔

ملاقاتوں میں ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات کی پیشرفت پر بھی بات ہونے کا امکان ہے، جسے خطے کی سفارتی صورتحال کے حوالے سے اہم سمجھا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی اس سے قبل بھی خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی روابط کو فروغ دینے کے لیے ایران کے دورے کر چکے ہیں۔ ان کا یہ دورہ بھی علاقائی سفارت کاری اور اہم سفارتی پیش رفت کے تناظر میں اہمیت رکھتا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Posts