سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے بارے میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ انہوں نے ہونٹوں پر فلرز کروائے ہیں۔ اداکارہ نے واضح کیا کہ انہوں نے کسی قسم کا کاسمیٹک ٹریٹمنٹ یا فلرز استعمال نہیں کیے۔

بشریٰ انصاری نے ایک حالیہ ویڈیو میں ان افواہوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اکثر ان کی شکل و صورت میں تبدیلی سے متعلق غیر ضروری قیاس آرائیاں کرتے ہیں، حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ کئی دہائیوں سے شوبز انڈسٹری میں موجود ہیں اور ناظرین انہیں اچھی طرح جانتے ہیں، اس لیے اگر کسی قسم کی بڑی تبدیلی کی جاتی تو وہ فوراً واضح ہو جاتی۔

اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں مزید کہا کہ وہ اپنی قدرتی شخصیت کو پسند کرتی ہیں اور صرف میک اپ کے ذریعے ہلکی بہتری کرتی ہیں، نہ کہ کسی قسم کے فلرز یا سرجری کا سہارا لیتی ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Posts