امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے میں پاکستان کے کردار کو عالمی سطح پر بھرپور سراہا جا رہا ہے۔ امریکی جریدے کے مطابق پاکستان نے اس اہم معاہدے میں دونوں ممالک کے درمیان ثالث کا کردار ادا کیا، جسے ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے، جس میں اس نے خود کو ایک غیر جانبدار اور قابل اعتماد ثالث کے طور پر منوایا ہے۔ معاہدے پر باضابطہ دستخط آئندہ جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں کیے جائیں گے۔

امریکی جریدے نے پاکستان کی اس سفارتی کامیابی کو ایک بڑی مثال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام نے خطے میں امن کے امکانات کو مضبوط کیا ہے اور پاکستان کی عالمی سطح پر اہمیت میں اضافہ کیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں اور مذاکرات کی میزبانی نے اسے عالمی میڈیا میں مثبت توجہ دلائی ہے، جبکہ ماہرین کے مطابق اس کردار نے پاکستان کو ایک مؤثر اور غیر جانبدار ثالث کے طور پر نمایاں کیا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Posts