گورنر سندھ نہال ہاشمی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی، جس میں قومی اہمیت کے امور، پارلیمانی معاملات اور سندھ کی ترقی سے متعلق مختلف موضوعات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان مضبوط رابطے اور تعاون ملک کی ترقی کے لیے ضروری ہیں۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے ایوان کی کارروائی کو غیر جانبدارانہ انداز میں چلانے پر اسپیکر سردار ایاز صادق کی تعریف کی اور پارلیمانی روایات کے فروغ کو سراہا۔

ملاقات میں جمہوری اداروں کے استحکام اور پارلیمانی روایات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور دیگر اراکین قومی اسمبلی بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Posts