ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں خطے کی صورتحال اور امریکا ایران مفاہمتی یادداشت پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
گفتگو کے دوران عباس عراقچی نے روسی ہم منصب کو امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کی شرائط پر درست عمل درآمد کی بنیادی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اس معاہدے کا خیرمقدم کیا اور ماسکو کی جانب سے تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
دونوں رہنماؤں نے خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور لبنان پر اسرائیلی حملوں کے مکمل خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔
