پنجاب حکومت نے مالی سال 2026-27 کا بجٹ پیش کر دیا ہے جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد جبکہ پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز شامل ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بجٹ دستاویز پر دستخط کرتے ہوئے اس کی منظوری دی۔

بجٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے مجموعی اخراجات اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختلف شعبوں میں بڑی رقوم مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔ صوبے کا مجموعی بجٹ 5131 ارب روپے رکھا گیا ہے جبکہ مجموعی اخراجات کا تخمینہ 3569 ارب 60 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ حکومت نے کوشش کی ہے کہ مالی دباؤ کے باوجود عوام پر اضافی بوجھ نہ ڈالا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بجٹ امید اور عوامی ریلیف کا بجٹ ہے جس کا مقصد عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

تعلیم کے شعبے کے لیے 750 ارب روپے اور صحت کے لیے 500 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح سروس ڈلیوری اور جاری اخراجات کے لیے بھی بڑے فنڈز رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق این ایف سی ایوارڈ کے تحت پنجاب کو 4390 ارب روپے ملنے کا تخمینہ ہے جبکہ صوبائی آمدن کا ہدف 1209 ارب 86 کروڑ روپے مقرر کیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے نوجوانوں کے لیے لیپ ٹاپ اور ہونہار اسکالرشپ پروگرام جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ صنعتی ترقی اور اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے لیے نئی پالیسی بھی متعارف کرائی گئی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Posts