وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی نے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں ملکی سیاسی صورتحال اور متعلقہ حلقوں کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ملاقات کرنے والے اراکین میں میاں عالم داد لالیکا، ارم حامد حمید، شیخ آفتاب احمد، محمد خان ڈاہا، انوار الحق چوہدری، شہباز بابر، سردار شمشیر مزاری اور دانیال احمد شامل تھے۔

اس موقع پر اراکین قومی اسمبلی نے مالی سال 2026-2027 کا عوام دوست بجٹ پیش کرنے اور خطے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں پاکستان کے مؤثر سفارتی کردار پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

ملاقاتوں میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور حلقوں سے متعلق مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران حکومتی پالیسیوں اور آئندہ کے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Posts