امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے باوجود لبنان میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملوں کے نتیجے میں 3 افراد شہید ہو گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق یہ حملے اس وقت کیے گئے جب خطے میں جنگ بندی اور امن کے لیے ایک معاہدہ طے پایا تھا، جس میں تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے خاتمے کی بات کی گئی تھی۔
معاہدے کے مطابق فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز اور خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا تھا۔ تاہم تازہ حملوں کے بعد معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
