وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے بجٹ اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں بجٹ ڈاکومنٹ پر وزیراعلیٰ نے دستخط کیے اور اسے باقاعدہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی بجٹ کو عوامی ریلیف اور ترقیاتی منصوبوں پر مرکوز رکھا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مالی مشکلات اور عالمی معاشی حالات کے باوجود حکومت نے کوشش کی ہے کہ عوام پر کسی نئے ٹیکس کا بوجھ نہ ڈالا جائے۔

انہوں نے کابینہ کے ارکان اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے سینئر وزیر مریم اورنگزیب، وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن اور وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری کی کاوشوں کی تعریف کی۔ وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری فنانس مجاہد شیر دل اور پوری ٹیم کو بھی شاباش دی۔

مریم نواز شریف نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کو ریونیو بڑھانے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے ایک ٹیم کی طرح کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کو شیئر دینے کے باوجود کوشش کی گئی ہے کہ عوام پر کم سے کم مالی بوجھ پڑے۔ وزیراعلیٰ کے مطابق یہ بجٹ امید اور عوامی خوشحالی کا بجٹ ہے جس میں وسائل کو عوامی فلاح پر خرچ کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Posts