لاہور ہائیکورٹ نے جمعہ اور ہفتہ کی چھٹی کا جاری کیا گیا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد اب ہائیکورٹ اور ضلعی عدالتوں میں جمعہ اور ہفتہ کے روز بھی معمول کے مطابق کام جاری رہے گا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار راجہ قمر الزمان کی جانب سے اس حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ عدالتی ذرائع کے مطابق اب تمام عدالتوں میں کیسوں کی سماعت پہلے کی طرح پرانی روٹین کے مطابق ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عدالتی دفاتر میں تعینات عملہ بھی جمعہ اور ہفتہ کو اپنی ڈیوٹی انجام دے گا۔

واضح رہے کہ قومی بچت پالیسی کے تحت 11 مارچ کو جمعہ اور ہفتہ کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، تاہم اب اسے واپس لے لیا گیا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Posts