وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے البینزم سے متعلق آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ البینزم کوئی کمزوری نہیں بلکہ قدرتی تنوع کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ البینزم کے شکار افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور انہیں عزت، تحفظ اور برابر کے حقوق دینا ہماری ذمہ داری ہے۔ ان کے مطابق ایسا معاشرہ تشکیل دینا ضروری ہے جہاں کسی بھی فرد کو اس کی جلد، ظاہری شکل یا پیدائشی فرق کی بنیاد پر کم نہ سمجھا جائے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ حکومت پنجاب البینزم سمیت خصوصی افراد کے لیے تعلیم اور صحت کی سہولیات بہتر بنانے پر کام کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان افراد کے حقوق کے تحفظ اور ان کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششیں ضروری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ البینزم کے شکار افراد کو معاشرتی تحفظ، تعلیم اور صحت کے بہتر مواقع فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Posts