سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر ہرجانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کا حقِ دفاع بحال کر دیا ہے۔ عدالت نے ان کی نظرثانی درخواست منظور کرتے ہوئے پہلے دیے گئے عدالتی فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے دو ایک کی اکثریت سے سنایا۔ بینچ نے ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ کے فیصلوں کو بھی ختم کر دیا۔

عدالتی کارروائی کے دوران جسٹس عائشہ ملک نے مختصر فیصلہ سنایا۔ اسی بینچ نے کیس کا فیصلہ پہلے محفوظ کیا تھا جسے بعد میں جاری کیا گیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ بانی پی ٹی آئی کو ہرجانہ کیس میں اپنا مؤقف پیش کرنے اور دفاع کا مکمل حق حاصل ہوگا۔ اس فیصلے کے بعد کیس دوبارہ قانونی کارروائی کے لیے آگے بڑھ سکے گا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Posts