پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کو شکست دے کر ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ قومی ٹیم کی یہ کامیابی ملکی فٹبال کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل قرار دی جا رہی ہے۔

مالدیپ کے نیشنل فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 0-2 سے شکست دی۔ قومی کھلاڑیوں نے پورے میچ کے دوران عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور حریف ٹیم کو کھیل پر حاوی ہونے کا موقع نہیں دیا۔

یہ 64 سال بعد پہلا موقع ہے کہ پاکستان نے کسی آزاد بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل جیتا ہے۔ اس سے قبل پاکستانی ٹیم 1962 میں ملائیشیا میں ہونے والے مرڈیکا کپ کے بعد کسی بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے فائنل تک نہیں پہنچ سکی تھی۔

قومی ٹیم کی تاریخی کامیابی پر ملک بھر میں فٹبال شائقین نے خوشی کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا پر بھی کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بھرپور سراہا جا رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیم، کوچنگ اسٹاف اور انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے خلاف یہ کامیابی پوری قوم کے لیے خوشی اور فخر کا باعث ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم مستقبل میں بھی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی اور پاکستان کا نام روشن کرے گی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Posts