پنجاب حکومت نے توانائی کی بچت کے لیے صوبے بھر میں کاروباری مراکز کے نئے اوقات کار جاری کر دیے ہیں۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی نافذ کر دیا گیا ہے جس کے تحت مختلف کاروباروں کے بند ہونے کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کریانہ اور گروسری اسٹورز اب رات 10 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔ اسی طرح شادی ہالز کو بھی رات 10 بجے کاروبار بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے تحت شاپنگ مالز، بازار اور دیگر مارکیٹیں رات 9 بجے بند کی جائیں گی۔ جبکہ ریسٹورنٹس، کیفے، سینما گھروں اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو رات 11 بجے تک کاروبار جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔

پھل اور سبزی فروش دکانیں بھی رات 11 بجے تک کھلی رہ سکیں گی۔ اس کے علاوہ ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز کو نئے اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

حکومت نے عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسپتالوں، کلینکس، میڈیکل اسٹورز اور لیبارٹریز کو بھی ان پابندیوں سے آزاد رکھا ہے۔ اسی طرح پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز اور الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز معمول کے مطابق کام جاری رکھ سکیں گے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ بیکریز، تندور، دودھ اور ڈیری شاپس پر بھی نئے اوقات کار لاگو نہیں ہوں گے۔ مزید برآں جمز، کھیلوں کی سہولیات، آئی ٹی کمپنیوں اور کال سینٹرز کو بھی استثنیٰ دیا گیا ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام متعلقہ اداروں کو فوری طور پر نئے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Posts