پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبے بھر میں آندھی، بارشوں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 11 سے 13 جون کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ کے مطابق اس دوران کئی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے اور بعض مقامات پر ژالہ باری ہونے کا بھی امکان ہے۔ راولپنڈی، مری، اٹک، جہلم، چکوال، بھکر، لیہ اور فیصل آباد سمیت مختلف اضلاع میں بارش متوقع ہے جبکہ لاہور، سیالکوٹ، نارووال، جھنگ اور گردونواح میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، اوکاڑہ، سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، خوشاب، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، راجن پور، رحیم یار خان، کوٹ ادو اور منڈی بہاؤالدین میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے اور متعلقہ اداروں کو پیشگی انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Posts