ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں ممالک نے پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات اور عسکری تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
بحرینی کمانڈر نے نیول ہیڈکوارٹرز میں نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے بھی ملاقات کی، جس میں پاکستان نیوی کے علاقائی بحری سکیورٹی میں کردار کو سراہا گیا۔
انہوں نے ایئر ہیڈکوارٹرز میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی، جہاں پاک فضائیہ کی جدیدکاری، مقامی صلاحیتوں کے فروغ اور تربیتی اصلاحات پر بریفنگ دی گئی۔
ملاقاتوں میں ڈرونز، مصنوعی ذہانت، خودکار نظاموں اور جدید دفاعی ٹیکنالوجیز میں تعاون کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔
بحرینی کمانڈر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل تیاریوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔
دونوں ممالک نے دفاعی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ یہ دورہ مستقبل میں عسکری تعاون اور استعداد کار میں اضافے کے نئے مواقع کا باعث قرار دیا گیا
