گزشتہ روز آنے والے شدید زلزلے کے بعد ملک بھر میں جانی و مالی نقصان میں اضافہ ہو گیا ہے۔ حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 41 تک پہنچ گئی ہے جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

فلپائنی حکام کا کہنا ہے کہ 7.8 شدت کے اس طاقتور زلزلے میں مجموعی طور پر 457 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زلزلے کے نتیجے میں 22 ہزار سے زائد شہری بے گھر ہو گئے ہیں جنہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی بھی ہوئی ہے، جس میں 1500 گھروں کی مکمل تباہی اور 350 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ 230 سے زائد اسکولوں کو بھی شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

ریسکیو ادارے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناؤ کے قریب تھا، جبکہ اس کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Posts