علم سے شعور ، ہنر سے وقار
دنیا ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے۔ یہ مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل معیشت، روبوٹکس اور عالمی مسابقت کا دور ہے، جہاں صرف کتابی علم ہی نہیں بلکہ عملی مہارتیں بھی کامیابی کا معیار بن چکی ہیں۔ اکیسویں صدی کے تقاضے روایتی تعلیمی ڈھانچے سے کہیں آگے بڑھ چکے ہیں۔
