ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فضائی آلودگی انسانی دماغی صحت پر منفی اثر ڈال رہی ہے اور اس سے یادداشت اور سیکھنے کی صلاحیت کمزور ہو سکتی ہے۔

یہ تحقیق یو سی ڈیوس ہیلتھ اور صحت کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی کائزر پرمینینٹے کے محققین نے کی ہے۔ تحقیق کے مطابق جو افراد طویل عرصے تک آلودہ ہوا میں رہتے ہیں ان کی ذہنی کارکردگی نسبتاً کم ہو جاتی ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ تقریباً 20 سال تک باریک آلودہ ذرات کے زیادہ اثر میں رہنے والے افراد کی یادداشت کے ٹیسٹ میں کارکردگی کم دیکھی گئی۔

ان ٹیسٹوں میں لوگوں سے الفاظ، معلومات اور عمومی حقائق یاد رکھنے سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ زیادہ آلودگی کے شکار افراد کی ذہنی کارکردگی صاف ماحول میں رہنے والوں کے مقابلے میں کمزور تھی۔

تحقیق کے مطابق یہ اثرات ذہنی طور پر تقریباً 10 سال کی بڑھتی عمر کے برابر ہو سکتے ہیں، خاص طور پر وہ صلاحیت متاثر ہوتی ہے جو روزمرہ زندگی میں بات سمجھنے، گفتگو کرنے اور معلومات یاد رکھنے کے لیے ضروری ہوتی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Posts