عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کی توقعات بڑھنے کے بعد عالمی سطح پر تیل کی ترسیل بہتر ہونے کا امکان ہے، جس سے تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان مزید مضبوط ہوا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں تقریباً 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ امریکی اور برطانوی تیل کی قیمتیں بھی کم سطح پر آ گئی ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر یہی رجحان جاری رہا تو پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو سکتی ہے، جو 100 روپے سے بھی زیادہ فی لیٹر تک جا سکتی ہے۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی صورت میں تیل کی سپلائی میں اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے عالمی منڈی میں قیمتیں مزید نیچے آنے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Posts