عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث صرافہ مارکیٹ میں نئی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 108 ڈالر کے اضافے کے بعد فی اونس 4327 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 10800 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 55 ہزار 136 روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 9720 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار 600 روپے مقرر کی گئی ہے۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور فی تولہ چاندی 230 روپے بڑھ کر 7509 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے بعد عالمی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Posts