ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں بجٹ سے متعلق اہم امور زیر غور آئیں گے اور حتمی منظوری دی جائے گی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبائی بجٹ 16 جون کو پیش کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد بجٹ پیش کرنے کی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں۔
محکمہ خزانہ نے محکمہ قانون کو پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس 16 جون کو بلانے کے لیے مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ قانون کی جانب سے گورنر پنجاب کو بھی اسمبلی کا بجٹ اجلاس طلب کرنے کے لیے خط لکھا جائے گا تاکہ آئینی عمل مکمل کیا جا سکے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا ہے، جس میں آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔