وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹوں میں حتمی شکل اختیار کر سکتا ہے اور پاکستان اس عمل میں تعاون پر دونوں ممالک کا شکر گزار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی کوششوں اور مذاکراتی پیش رفت کے باعث فریقین پہلے سے زیادہ قریب آ چکے ہیں۔ معاہدے کے بعد دستخط کی تیاری کی جائے گی جبکہ اگلے مرحلے میں تکنیکی سطح کے مذاکرات بھی ہوں گے۔

وزیراعظم کے مطابق یہ معاہدہ خطے میں دیرپا امن کے لیے ایک مضبوط بنیاد ثابت ہو سکتا ہے اور پاکستان اس عمل کو آگے بڑھانے میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو ممکنہ معاہدے سے آگاہ کر دیا ہے۔ رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو ایران معاہدے پر تحفظات اور ایران کے جوہری پروگرام پر تشویش ہے۔

سی این این کے مطابق ایران نے اپنے افزودہ یورینیم کے ذخائر کو محفوظ بنانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ تمام فریقین کو طے شدہ نکات پر بغیر کسی شرط کے عمل کرنا ہوگا اور وعدوں کی پاسداری ضروری ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Posts