پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اور لیجنڈری اداکار سنتوش کمار کو مداحوں سے بچھڑے 44 برس بیت گئے ہیں۔ وہ پاکستانی سنیما کے سنہری دور کی ایک نمایاں شخصیت تھے جنہوں نے اپنی شاندار اداکاری سے لاکھوں دلوں پر راج کیا۔

سنتوش کمار 25 دسمبر 1925 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام سید موسیٰ رضا تھا۔ انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز پنجابی فلم “بیلی” سے کیا، تاہم فلم “وعدہ” نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔

اسی فلم پر انہیں پاکستان کی تاریخ کے پہلے بہترین اداکار کے نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ ان کی اداکاری کو اس دور میں بے حد سراہا گیا اور وہ جلد ہی فلم انڈسٹری کا بڑا نام بن گئے۔

اپنے کیریئر کے دوران سنتوش کمار نے 90 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ ان کی مشہور فلموں میں “گھونگھٹ”، “رشتہ”، “دامن”، “سرفروش” اور “قسمت” شامل ہیں جو آج بھی کلاسک قرار دی جاتی ہیں۔

انہوں نے اداکارہ صبیحہ خانم کے ساتھ متعدد کامیاب فلموں میں کام کیا اور بعد میں وہ ان کی اہلیہ بھی بنیں۔ ان کی آن اسکرین جوڑی کو شائقین نے بے حد پسند کیا۔

سنتوش کمار 11 جون 1982 کو اس دنیا سے رخصت ہوگئے، لیکن ان کی لازوال اداکاری اور یادگار کردار آج بھی پاکستانی فلمی تاریخ میں انہیں امر کیے ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Posts