مقبول پاکستانی ڈرامہ سیریل “میرے پاس تم ہو” میں رومی کا کردار ادا کرنے والے چائلڈ ایکٹر سجاد گل ایک طویل وقفے کے بعد دوبارہ اسکرین پر نظر آ گئے ہیں۔ ان کی واپسی پر مداحوں کی جانب سے خوشی اور حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

سجاد گل نے 2019 میں نشر ہونے والے اس مشہور ڈرامے میں ہمایوں سعید اور عائزہ خان کے بیٹے کا کردار ادا کیا تھا۔ ان کی معصوم اور قدرتی اداکاری کو ناظرین نے بے حد پسند کیا تھا، جس کے باعث وہ کم وقت میں خاصی مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

اب وہ ایک نئے ڈرامہ سیریل “ہم رائی” میں نظر آ رہے ہیں، جہاں وہ ایک نئے اور مختلف کردار میں دکھائی دے رہے ہیں۔ اس ڈرامے میں وہ ایک پٹھان بچے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

نئے پراجیکٹ میں سجاد گل اداکار دانش تیمور کے ساتھ اسکرین شیئر کر رہے ہیں۔ ان کی اسکرین پر واپسی کو ڈرامہ شائقین کی جانب سے مثبت ردعمل مل رہا ہے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Posts