میٹا نے انسٹاگرام اور فیس بک پر ریلز کے لیے ایک نیا اور جدید فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے مختصر ویڈیوز کو اب ڈراموں کی طرح قسط وار انداز میں دیکھا جا سکے گا۔

کمپنی کے مطابق اس نئے فیچر کو “سیریز” کا نام دیا گیا ہے، جس کا مقصد کانٹینٹ کریٹرز کو یہ سہولت دینا ہے کہ وہ اپنی ریلز کو ایک مربوط کہانی یا سلسلے کی شکل میں پیش کر سکیں۔ اس طرح ہر ویڈیو ایک الگ قسط کے طور پر سامنے آئے گی اور پوری سیریز ایک ہی تسلسل میں دیکھی جا سکے گی۔

ابتدائی مرحلے میں یہ فیچر صرف چند منتخب کانٹینٹ کریٹرز کو دیا گیا ہے، خاص طور پر ان افراد کو جو پہلے سے قسط وار یا سیریز کی صورت میں مواد تیار کرتے ہیں۔ اس کے ذریعے کریٹرز اپنی پرانی اور نئی ریلز کو ایک جگہ جوڑ سکیں گے۔

یہ تمام سیریز کریٹر کے پروفائل پر ایک الگ سیکشن میں نظر آئیں گی، جہاں صارفین آسانی سے تمام اقساط کو ترتیب وار دیکھ سکیں گے۔ مزید یہ کہ ناظرین وہیں سے ویڈیو دیکھنا جاری رکھ سکیں گے جہاں انہوں نے اسے چھوڑا تھا۔

اگرچہ میٹا نے ابھی تک اس فیچر کی مونیٹائزیشن کے حوالے سے کوئی تفصیل نہیں دی، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں یہ فیچر کریٹرز کے لیے آمدنی کا ایک نیا ذریعہ بن سکتا ہے، بالکل اسی طرح جیسے دیگر پلیٹ فارمز پر سیریز یا قسط وار مواد سے کمائی کے ماڈلز موجود ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Posts