فیلڈ مارشل عاصم منیر اور لبنانی آرمی چیف کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لبنان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل روڈولف ہائیکل نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں عسکری رہنماؤں نے پاکستان اور لبنان کے درمیان دفاعی تعلقات، فوجی تعاون اور خطے کی موجودہ سیکیورٹی
